عمران خان کی گرفتاری:ایف آئی اے اورپولیس نے تیاری مکمل کرلی

 

عمران خان کی گرفتاری:ایف آئی اے اورپولیس نے تیاری مکمل کرلی

عمران خان کی گرفتاری:ایف آئی اے اورپولیس نے تیاری مکمل کرلی

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم نامےپر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں مقامی پولیس کی مدد سے ٹیم عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ انہیں گرفتارکرنے  کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید  رد عمل کے باعث اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ گرفتاری کے سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری  مکمل کر لی ہے۔

مقامی پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ پولیس اور ایف آئی اے کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلاء کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی