شہباز شریف کو تاحیات پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوناچاہیے تھا، انور مقصود

 

شہباز شریف کو تاحیات پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوناچاہیے تھا، انور مقصود

شہباز شریف کو تاحیات پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوناچاہیے تھا، انور مقصود

نامور ڈرامہ نویس اور دانشور انور مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کے باعث 7 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں اور وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

اپنے ڈرامے ساڑھے 14 اگست کی پروموشن کے سلسلے میں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انور مقصود کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ 27 فروری سے 22 مارچ تک لاہور کے الحمراء ہال میں ہوگا۔

ڈرامے کے اندر قائد اعظم اور مہاتما گاندھی کے درمیان قیام پاکستان کے حوالے سے مکالمہ دیکھنے والوں کیلئے ایک اچھوتا تحفہ ہوگا۔ کراچی میں اس ڈرامے کے 100 اور اسلام آباد میں 50 شو کامیابی سے چلائے جا چکے ہیں ۔

انور مقصود نے کہا کہ لاہور اب پہلے جیسا شہر نہیں رہا اس کی ثقافت میں تبدیلی آ چکی ہے، یہ شہر بدل گیا ہے اور ترقی کر گیا ہے۔ شہباز شریف نے بہت محنت کی ہے ان کو تو تاحیات پنجاب کا وزیراعلیٰ رہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہوں گی تو لوگوں میں شعور آئے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی