سندھ حکومت نے سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

 

سندھ حکومت نے سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 فروری سے سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جبکہ 18 فروری سے حیدرآباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے۔ 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سندھ بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے سکھر کے شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا تھا جبکہ کراچی میں  یکم فروری سے خاص طور پر خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی