موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے خوف سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

 

موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے خوف سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے خوف سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے خوف سے چار منزلہ عمارت سے اس وقت چھلانگ لگا دی جب شہریوں نے اسے چوری کرتے دیکھ لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دن ایم اے جناح روڈ پر جوبلی مارکیٹ کے قریب ایک شخص بائیک چوری کر رہا تھا کہ شہریوں نے اسے بائیک چراتے دیکھ لیا، جس کے بعد ملزم ذوہیب لوگوں سے بچنے کے لیے 4 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے چار منزلہ بلڈنگ کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔ ملزم ذوہیب نیچے گرکر زخمی ہوگیا۔ نیچے موجود شہریوں نے زخمی موٹرسائیکل چور کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔

موٹرسائیکل چور کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جس کے بعد نبی بخش تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی