اسلام آباد: زیر تعمیر پل کا پلر گرنے سےمزدور جاں بحق

 

اسلام آباد: زیر تعمیر پل کا پلر گرنے سےمزدور جاں بحق

اسلام آباد: زیر تعمیر پل کا پلر گرنے سےمزدور جاں بحق

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے ایک مزدور جاںبحق ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق پلر گرنے کا حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کھو میں پیش آیا۔ زیرتعمیر پل کا پلرگرنے کی وجہ سے ایک مزدور جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔ تین مزدوروں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چئیرمین سی ڈی اے (کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے مطابق بھوسے سے بھرے ٹرک نے 2 پلرز کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد دوسرے پلر پر بھی شٹرنگ کا کام روک دیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی