رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی

 

رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی

رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کو پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں زخمی کر دیا۔

کراچی زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے رینجرز کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم ادیب رضا کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں زخمی کردیا۔

زخمی ملزم ادیب رضا سمیت 3 ڈاکوؤں کو رینجرز کی جانب سے کراچی کے تھانہ زمان ٹاؤن کی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ تھانے کے ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے ملزم ادیب رضا کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ باقی 2 ساتھیوں کو فرار ظاہر کرا دیا۔

گزشتہ دن رینجرز کی جانب سے زمان ٹاؤن سے 3 ڈاکوؤں جن کے نام عاصم رضا، ادیب رضا اور اسد کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کرنے کی پریس ریلیز بھی جاری کی گئی تھی اور پھر ان تینوں ملزمان کو تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد رات گئے زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم ادیب رضا کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزم ادیب رضا کے 2 ساتھیوں کو مفرور ظاہر کر دیا۔

مبینہ جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن افتخار حسین آرائیں کا موقف لینے کیلئے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے انہیں بار بار فون کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں موصول ہوا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی