عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج، دہشت گردی سمیت دیگر کئی دفعات شامل

 

عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج، دہشت گردی سمیت دیگر کئی دفعات شامل

عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج، دہشت گردی سمیت دیگر کئی دفعات شامل

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرا‏ئع کے مطابق یہ مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے۔

عمران خان اور اس کے ساتھیوں پر مجرمانہ سازش، کار سرکار میں مداخلت اور مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ کارکنوں نے پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

درج مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے حملے میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی