مجھے قتل یا گرفتار کیا جائے تو عوام جدوجہد جاری رکھیں، عمران خان

مجھے قتل یا گرفتار کیا جائے تو عوام جدوجہد جاری رکھیں، عمران خان

 

مجھے قتل یا گرفتار کیا جائے تو عوام جدوجہد جاری رکھیں، عمران خان

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے قتل یا جیل میں ڈال دیا گیا تو عوام نے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی۔ آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور لاالاالله کے نعرے پر بننے والی قوم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہنا ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے کچھ ہوا یا جیل بھیجا گیا یا ماردیا گیا تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرتی رہے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا، چوروں کی بدترین غلامی اور ایک آدمی جو ملک کے سارے فیصلے کررہا ہے، اسے کبھی قبول نہ کریں، پاکستان زندہ باد۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی