گرفتار ہونے کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا؟ عمران خان نے بتا دیا

 

گرفتار ہونے کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا؟ عمران خان نے بتا دیا

گرفتار ہونے کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا؟ عمران خان نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی قیادت کے حوالے سے وضاحت  پیش کی ہے۔

چند دن پہلے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کی قیادت میں کروں گا، جبکہ چند دن قبل ایک بیان میں عمران خان نے بھی بیان دیا تھا کہ میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی قیادت پلان تیار ہے۔

اب ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں پارٹی کے فیصلے کرے گی۔ میرے خلاف 94 مقدمات بنائے گئے ہیں، لیکن میری گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ میرے پاس ان تمام مقدمات میں ضمانت بھی موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری جان کو پہلے سے بھی زیادہ خطرہ ہے۔ اپنی گرفتاری یا قتل کی صورت میں پیش آنے والے ردعمل کے بارے میں بہت فکرمند ہوں، جو لوگ یہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ صورت حال کو نہیں سمجھ رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اس وقت مجھ سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے اور اصل مسئلہ یہی ہے۔ جو مجھے جیل میں ڈالنے یا مارنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ رہے کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔ میرے گرفتار یا قتل کی صورت میں پورے پاکستان سے بہت سخت ردعمل آئے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری 70، 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے۔ اسے اب متوازن کرنا ضروری ہے کیونکہ سابقہ توازن اب قابل عمل نہیں رہا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی