سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، کئی زخمی

 

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، کئی زخمی

سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، کئی زخمی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو پیش آئے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق جبکہ 29 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی۔ بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی مسافر سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کی غرض سے مکہ جارہے تھے، زخمی مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی