سندھ: 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت

سندھ: 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت


 سندھ: 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، جبکہ 6 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب رہی۔ تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار جیت گئے ۔

واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرکی نشستوں پر مقابلہ تھا۔ مذکورہ حلقوں میں دھاندلی اور ہنگامہ آرائی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی