بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں گرین بس چلانے کا فیصلہ

 

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں گرین بس چلانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں گرین بس چلانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں آئندہ تین ماہ میں گرین بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے چیف سیکرٹری کو صوبائی دارالحکومت میں تین ماہ میں گرین بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،  جس سے کوئٹہ کے شہریوں کو باوقار سفری سہولت میسر ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سفر کی بہتر سروس کی فراہمی کیلئے 100 گریں بسیں خریدنے کا منصوبہ تیار کیا تھا تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پہلے مرحلے میں بلیلی اور سریاب تک چلانے کیلیے ابتدائی طور پر 8 بسیں خریدی گئیں۔

تاہم اس دوران جام کمال کو عدم اعتماد کے سامنے کے سبب استعفیٰ دینا پڑا جس کے بعد یہ 8 گرین بسین ایک گودام میں کھڑی کردی گئیں۔

اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے گرین بسوں کے حوالے سے غیر مناسب فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور نہ ہی کوئی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ کی تعمیر رواں سال مئی تک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد گرین بس سروس بلیلی سے سریاب تک شروع کی جائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی