مفت آٹا اسکیم کے تحت رمضان میں ایک کروڑ 58 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

 

مفت آٹا اسکیم کے تحت رمضان میں ایک کروڑ 58 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

مفت آٹا اسکیم کے تحت رمضان میں ایک کروڑ 58 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں پنجاب بھرکے ایک کروڑ 58 لاکھ حاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

رمضان پیکج سے متعلق منعقد کیے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفت آٹے کی تقسیم کا عمل 25  شعبان سے 25 رمضان المبارک تک یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزارپوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیر  وزیراعظم احمد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم میں شہری اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے جانچ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس عوامی پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی