سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے بھاری رقم برآمد

 

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے بھاری رقم برآمد

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے بھاری رقم برآمد

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی رقم برآمد کی ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے محمد خان بھٹی کی دوران ریمانڈ نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کئے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون سے رقم اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رقم محمد خان بھٹی کے گھر کے مختلف درازوں اور الماریوں کے اندر چھپائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکوں کی مد میں بطور کمیشن وصول کی گئی تھی۔ برآمد کی گئی رقم میں افسران کے تبادلوں کے عوض وصول کی گئی رقوم بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں 03/22 مقدمہ بھی درج ہے۔ محمد خان بھٹی کے خلاف تقرریوں و تبادلوں میں رشوت خوری اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی