خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 

خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانی قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے ڈی آئی خان کےسیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت ی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی  کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو  وائرس پایا گیا، گھوٹکی کےعلاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو اخذ کیے گئے تھے۔

پولیو خاتمے کیلیے کام کرنے والے گلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی