لالچی ماں نے ایک دن کے بیٹے کو ایک لاکھ میں بیچ ڈالا

 

لالچی ماں نے ایک دن کے بیٹے کو ایک لاکھ میں بیچ ڈالا

لالچی ماں نے ایک دن کے بیٹے کو ایک لاکھ میں بیچ ڈالا

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لالچی ماں نے اپنے ایک دن کے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے کے عوض بیچ ڈالا۔

بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چترا کے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس  کو واقعے کے متعلق آگاہ کیا۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر نوزائیدہ بچے کو بوکارو ضلع سے برآمد کر لیا۔

پولیس نے نومولود بچے کی ماں سمیت جرم میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور ماں کے قبضے سے ایک لاکھ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نومولود کو بیچنے کی ڈیل ساڑھے 4 لاکھ میں طے ہوئی تھی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی