مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک غریب کی جان لے لی

 

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک غریب کی جان لے لی

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک غریب کی جان لے لی

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی فراہمی کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے سستا بازار میں حکومت کی جانب سے مفت آٹا اسکیم کے تحت دیے جانے والے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والے چار افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔

شہریوں کے بیان کے مطابق بازار میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کا کوئی بندہ موجود نہیں تھا، جسکی وجہ سے بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی