رمضان المبارک میں سندھ کے اسکولوں کے اوقات تبدیل

 

رمضان المبارک میں سندھ کے اسکولوں کے اوقات تبدیل

رمضان المبارک میں سندھ کے اسکولوں کے اوقات تبدیل

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں کراچی سمیت سندھ بھر کے دیگر اضلاع میں واقع اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے۔

رمضان المبارک کے دوران سندھ بھر کے اسکولوں کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔

رمضان المبارک میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7  سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے دن صبح ساڑھے 7 سے لیکر ساڑھے 10بجے تک  تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایسے اسکولز جو ڈبل شفٹ میں چلتے ہیں ان کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کونظر آنے کا امکان ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی