سستا پیٹرول اسکیم سے پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ

سستا پیٹرول اسکیم سے پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ


سستا پیٹرول اسکیم سے پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے سستا پیٹرول اسکیم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول 100 روپے سستا فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے ایک کروڑ 58 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول پر 50 روپے کے بجائے 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے سستا پیٹرول اسکیم 800 سی سی سے چھوٹی گاڑیاں مثلا پک اپ، رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے شروع کی گئی ہے۔ حکومت نے اس مد میں 28 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

سستا پیٹرول اسکیم کیلئے کون لوگ اہل ہیں؟

  1. ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن چالیس ہزار سے کم ہے وہ اس اسکیم کے اہل ہیں۔
  2. سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے حامل افراد کو دیا جائے گا۔
  3. بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد بھی اس سبسڈی کے اہل ہیں۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ کی آمدنی ماہانہ چالیس ہزار سے کم ہے اور آپ اس اسکیم کے تحت سستا پیٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنا شناختی کارڈ نمبر 786 پر میسج کریں اور تصدیقی ایس ایم ایس کا انتظار کریں۔

سستا پیٹرول اسکیم سے پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ


سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ

سبسڈی کے تحت پیٹرول حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا۔

 ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سوار ماہانہ 21  لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، 21 لیٹر سے زائد کے استعمال  پر پوری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی