افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو خاص افغانی سوٖغات کا تحفہ

 

افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو خاص افغانی سوٖغات کا تحفہ

افغان کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کو خاص افغانی سوٖغات کا تحفہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کے بعد افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تحائف دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاک افغان کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران افغان پلیئرز نے ہر ایک پاکستانی کھلاڑی کو ایک چھوٹا سے باکس تحفے میں دیا جس کے اندر ایک شیشی تھی۔

 

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی پلیئرز کو افغان کھلاڑیوں کی جانب سے اسپورٹس مین شپ اور جذبہ خیر سگالی کے تحت مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے میں دی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کو شکست دی  جبکہ آخری میچ میں گرین شرٹس نے افغان ٹیم کو ہرایا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی