رمضان کے دوران شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

 

رمضان کے دوران شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

رمضان کے دوران شہرکراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق رمضان کے دوران شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان دو دکانیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے ڈینٹر کی ورکشاپ میں لوٹ مار کی جب کہ دوسرے نے برابر میں سلینڈر کی دکان لوٹی اور فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر لوٹ مار کی ویڈیو بھی پھیل چکی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

دوسری طرف سرجانی ٹاؤن میں مزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی