اسلام آباد: مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

 

اسلام آباد: مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد: مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ سمیت علماء اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور گزشتہ روز اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی جانب جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے لکی مروت تاجبی خیل میں بھی ادا کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی