کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیا جائے گا، گورنر سندھ

 

کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیا جائے گا، گورنر سندھ

کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیا جائے گا، گورنر سندھ

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، نوجوان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

سحری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحرو افطار کا مقصد لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 1947ء کے بعد پہلی بارعوام کو عزت اور پیار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے درمیان جاؤں گا اور شہر کراچی کو مثالی بناؤں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے روڈ ٹوٹ چکے ہیں، ذمہ داروں کو کہتا ہوں جو روڈ ٹوٹ چکے ہیں ان کو فوری بنوایا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی