کراچی: ہتھنی نور جہاں کے پیروں پر کھڑنے ہونے کی امید

 

کراچی: ہتھنی نور جہاں کے پیروں پر کھڑنے ہونے کی امید

کراچی: ہتھنی نور جہاں کے پیروں پر کھڑنے ہونے کی امید

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کا علاج اور اسے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب کے مطابق ہتھنی کے علاج کیلیے فور پاز کے ڈاکٹروں کی ٹیم ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔

کنور ایوب نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں کے آج خون کے مختلف ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں، ہتھنی نورجہاں کا ایک بار پھر تفصیلی الٹرا ساؤنڈ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تمام ٹیسٹ فور پاز کے ڈاکٹرز کی ہدایات پر کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہتھنی نور جہاں کو کمزوری ہے جس کی وجہ سے کھڑا ہونے کی کوشش نہیں کر پا رہی، وہ پُر امید ہیں کہ نورجہاں جلد صحت یاب ہو کر اپنے پیروں پر کھڑی ہونے کے قابل ہو جائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی