ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کرپشن کی تردید

 

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کرپشن کی تردید

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کرپشن کی تردید

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کے کرپشن کی تردید کردی۔

ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید کا کہنا تھا کہ 20 ارب روپے کرپشن کی پھیلائی جانے والی افواہ کی ہم تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر 20 ارب روپے کی کرپشن کی جھوٹی پھیلائی گئی۔

ڈائریکٹر فوڈ  پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹارگیٹڈ سبسڈی سے مفت آٹا شفاف طریقے سے فراہم کیا گیا اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کا تعین کیا گیا۔

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے کہا کہ مستحق گھرانوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ تصدیق کا عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے کے ذریے مکمل کیا گیا، اس میں کرپشن کا امکان ہی موجود نہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی