اداکارہ مایا علی کو بھی UAE کا گولڈن ویزا مل گیا

 

اداکارہ مایا علی کو بھی UAE کا گولڈن ویزا مل گیا

اداکارہ مایا علی کو بھی UAE کا گولڈن ویزا مل گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مایا علی کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

مایا علی نے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری کے متعلق بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر یو اے ای حکام سے گولڈن ویزا لینے کی تصویر شیئر کی۔


اداکارہ نے گولڈن ویزا ملنے پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اداکارہ مایا علی سے پہلے اداکارہ ثنا جاوید، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر پاکستانی شخصیات کو UAE کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا کے حامل افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی