مفت آٹا اسکیم سے آٹا حاصل کرنے کا طریقہ

 

مفت آٹا اسکیم سے آٹا حاصل کرنے کا طریقہ

مفت آٹا اسکیم سے آٹا حاصل کرنے کا طریقہ

پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت 60 ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مفت آٹا اسکیم کے تحت ایک شناختی کارڈ پر 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ مفت آٹے کی فراہمی 25رمضان تک جاری رہے گی۔

مفت آٹا اسکیم کیلیے کون لوگ اہل ہیں؟

  • تمام ایسے خاندان جن کی ماہانہ آمدن ساٹھ ہزار سے کم ہے وہ اس پروگرام کے لیے اہل خاندانوں میں شمار ہوں گے۔ مفت آٹا مخصوص کریانہ اسٹورز اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔
  • ایسے خاندان جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں وہ گھرانے بھی مفت آٹا اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔

مفت آٹا اسکیم رجسٹریشن آنلائن

ایسے اہل خاندان جو غیررجسٹرڈ ہیں ان اہل خاندانوں کو مفت آٹے کے حصول کیلئے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

مفت آٹا اسکیم میں رجسٹریشن چیک کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور ATTAلکھ کر8070 پر بھیجیں اور تصدیقی میسج کا انتظار کریں۔

مفت آٹا اسکیم سے آٹا حاصل کرنے کا طریقہ


رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد گورنمنٹ کی جانب سے مختص کردہ کریانہ اور یوٹیلیٹی اسٹورز سے مفت آٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مفت آٹا کی فراہمی کا مقصد

رمضان ریلیف کے تحت مفت 10 کلو آٹا فراہم کرنے کا مقصد پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے گھرانوں کی مدد کرنے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کو پیٹ بھر کر کھانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک خوش آئند اقدام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کو 50 روپےفی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے متعلق حتمی فیصلہ چند ایام میں متوقع ہے۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی