سڑک اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانہ

 

سڑک اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانہ

سڑک اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانہ

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کچرا پھینکنے پر 143 افراد کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 16 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے اور آگ لگانے پر 1814چالان کیے گئے جب کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 39 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق معمولی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 950 سے زائد وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی