کراچی میں آج سے گرمی میں شدت کا امکان

 

کراچی میں آج سے گرمی میں شدت کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی میں شدت کا امکان

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کراچی کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شہر میں شمال مغربی ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب تقریبا 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی