نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے آج سےشروع ہوں گے

 

نیشنل گیمز

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے آج سےشروع ہوں گے

نیشنل گیمز کے سب سے بڑے مقابلے ایتھلیٹکس کا آغاز خواتین کی 10 کلومیٹر کی ریس سے ہوگا، 100، 400 اور 800 میٹر ریس میں کئی ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئيں گے۔

نیشنل گیمز میں مینز اور ویمنز کے شاٹ پٹ اور پال والٹ مقابلے بھی آج سے ہوں گے۔

نیوز ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز میں اب تک پاکستان آرمی 95 گولڈ میڈلز اور 180 مجموعی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

 

دوسری طرف نیشنل گیمز کے میزبان صوبے بلوچستان نے اپنا پہلا گولڈ میڈل کراٹے میں حاصل کرلیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی