سوتیلی ماں نے بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کیلئے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

 

سوتیلی ماں نے بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کیلئے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

سوتیلی ماں نے بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کیلئے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں سوتیلی ماں نے اپنے 2 بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کے لیے 10 سال کے سوتیلے بیٹے کو قتل کر ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں زینت نے سوتیلے بچے کوپہلے زہریلی چیز کھلائی ،بےہوش ہونے پر اسے کرنٹ لگایا اور پھر گردن میں پھندا لگا کر قتل کرڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے قتل کو حادثے کا رنگ دینےکی کوشش کی  لیکن اسپتال میں ڈاکٹروں نے گلے پر پھندے اور انگلیوں پر کرنٹ کے نشان دیکھ کر پولیس کو طلب کرلیا ۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزمہ زینت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ نے اعتراف جرم  بھی کر لیا ہے، جبکہ بچے کے والد اور سوتیلی ماں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی