پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا

 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سرگودھا، چیچہ وطنی، بہاولنگر اور خانیوال میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بروز اتوار سے پاکستان کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔

 حید رآباداور کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ بعض مقامات پرمحکمہ موسمیات کی جانب سے ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی