شامی صدر بشار الاسد سعودی عرب پہنچ گئے

 

شامی صدر بشار الاسد سعودی عرب پہنچ گئے

شامی صدر بشار الاسد سعودی عرب پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق 12 سال بعد شام کے عرب لیگ میں دوبارہ شامل ہونے پر شامی صدر بشار الاسد عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے 32ویں اجلاس میں شرکت کے لیے شامی صدر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے ہیں۔ عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد سعودی عرب نے صدر بشارالاسدکو مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں عوام اور مظاہرین سے شامی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف 2012ء میں ملک شام کو عرب لیگ سے باہر کر دیا گیا تھا اور بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات ختم کر لیے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی