پی ٹی آئی کا میئر کراچی کیلئےحافظ نعیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ

 

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کیلئےحافظ نعیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کیلئےحافظ نعیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حافظ نعیم الرحمٰن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پولنگ کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغواء کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی،پی پی عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کوپولیس کے ذریعے اغواء کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔ میئر کراچی کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے مکمل ہونا چاہیے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ کو قبول کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی