امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جانبحق

 

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جانبحق

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جانبحق

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ  گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا نیوز کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے نے نزدیکی ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تاہم طیارہ گرنے کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 ہالی وڈ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے زمین پر گرنے  کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔  جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا کر علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی