پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ المنورہ پہنچ گئی

 

پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ المنورہ پہنچ گئی

پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ المنورہ پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 316 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے۔

آج مزید 5 حج پروازیں لاہور، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی،ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو کراچی سے رخصت کیا۔

عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حجاج کرام سے ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائینگے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی