حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، رانا ثناء اللہ

 

حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، رانا ثناء اللہ

حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، رانا ثناء اللہ

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد حج پرواز کی روانگی سے قبل عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ اپنے مہمانوں کی دعا قریب سے سنتا ہے۔ عازمین حج امت مسلمہ اور ملک وقوم کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

عازمین حج ملک پاکستان کے سفیر ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امیگریشن کے عمل میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس پراجیکٹ کو کراچی میں لیکر جا رہے ہیں۔ روڈ ٹو مکہ جیسی سہولت کو لاہور اور فیصل آباد میں بھی لایا جائیگا۔ رواں برس اس منصوبے کے تحت 40 ہزار عازمین حج مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ اپنے مہمانوں کی دعا بہت قریب سے سنتا ہے۔میں درخواست کرتا ہوں کہ عازمین حج مسلم امہ اور ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی