پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیار ی

 

پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیار ی

پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیار ی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہت جلد پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز ہونے والا ہے جس سے لوگ اندرون ملک کہیں بھی مختصر وقت میں پہنچ سکیں گے۔

آن لائن ایئر ٹیکسی کا آغاز ایک نجی کمپنی’اسکائی وِنگز‘ نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کے تعاون سے کراچی میں شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے اور یہ سہولت اگلے دو ہفتوں تک عام عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

اسکائی وِنگز ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عمران اسلم خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ عوام اس آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی دوسری ٹیکسی بکنگ سروس کی طرح موبائل ایپ کے ذریعے اپنے مطلوبہ وقت اور منزل کومنتخب کرسکتے ہیں۔

عمران اسلم نے بتایا کہ اس سروس کا کرایہ عام چارٹر پروازوں سے بہت کم ہوگا ۔ اس ٹیکسی سروس کے لیے ابتدائی طور پر 2 سے 6 سیٹوں والے آٹھ طیارے تیار کیے گئے ہیں۔ آنے والےچند دنوں میں مزید طیارے بھی لانچ کردیے جائیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جرمنی کا تیار کردہ یہ جہاز ایک بار ایندھن ڈلوانے کے بعد تقریباً 300 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ایئر ٹیکسی کو دیگر ٹیکسی سروسز ایپس مثلا کریم، اوبر اور بائیکیا وغیرہ کے ذریعے بک کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نجی جیٹ مالکان بھی اس ایئر ٹیکسی سروس کا حصّہ بن سکتے ہیں۔

یہ سروس نہ صرف تیزترین سفر کا ذریعہ بنے گی بلکہ ملک میں سیاحت کو بھی فروغ دے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی