احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ

 

احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ

احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ

احساس کفالت پروگرام حکومت پاکستان کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ضرورت مند اور مستحق افراد کو ماہانہ 12000 روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرہونے والے خاندان احساس راشن پروگرام میں بھی رجسٹر ہوسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ

احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ اس پروگرام میں رجسٹر ہونے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجیں اور جوابی میسیج کا انتظار کریں۔

اگر آپ اس پروگرام کیلئے اہل ہیں تو آپ کو آپ کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ایک تصدیقی میسج موصول ہو گا۔

 

احساس کفالت پروگرام کیلئے ضروری دستاویزات

احساس کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آپ کا پاکستان کا رہائشی ہونا لازم ہے۔

آپ کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

آپ کے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ایک موبائل نمبر جس کے ذریعے آپ سے رابطہ کیا جاسکے اور آپ کو بتایا جا سکے آپ  احساس کفالت پروگرام کے اہل ہیں۔

 

احساس کفالت پروگرام کی اہلیت جاننے کا طریقہ

کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آپ کا غریب اور مستحق ہونا لازم ہے۔

کفالت پروگرام میں حصہ لینے والے خاندان کا غربت کا اسکور 30 سے کم ہو۔

صرف کم آمدنی والے افراد ہی احساس کفالت پروگرام کے اہل ہیں۔

رجسٹریشن کروانے والے شخص کا پاسپورٹ نہ بنا ہو اور کسی بھی دوسرے ملک کا سفر نہ کیا ہو۔

اپنی اہلیت چیک کریں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی