تربوز کے شربت کے فوائد اور بنانے کا طریقہ

 

تربوز کے شربت کے فوائد اور بنانے کا طریقہ

تربوز کے شربت کے فوائد اور بنانے کا طریقہ

تربوز کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان فوائد میں سب سے اہم لُو سے بچاؤ اور گرمیوں میں ہونے والے سر درد کا علاج ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں 92فیصد تک پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں زیادہ پسینہ آنے، پانی کی کمی کے سبب لو لگنے اور سر درد میں اضافے کے امکانات  کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے تربوز کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تربوز کے فوائد

تربوز کے ان گنت فوائد ہیں

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں وٹامن B پایا جاتا ہے جو ہمارےجسم میں تھکاوٹ کا احساس کم کرتا ہے اور انسان کو تروتازہ اور خوشگوار محسوس کرواتا ہے۔

تربوز کا استعمال جہاں ہماری صحت پر بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے وہیں تربوز کے جوس کے بھی صحت پر کئی فوائد مرتب ہوتے ہیں، تربوز کا جوس دن کے اوقات اور ورزش کے فوراً بعد توانائی اور طاقت بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق غذائیت سے بھرپور تربوز کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن A، 13 فیصد وٹامن C پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے لازمی جز ءہے۔

تربوز کاجوس پینے  سے شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں فوری آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے۔

 تربوز کاجوس بنانے کاآسان طریقہ

تربوز کاجوس بنانے کاآسان طریقہ درج ذیل ہے۔

جوس کیلئےدرکار اجزاء:

ٹکڑوں میں کٹا ہواتربوز دو کپ ،پانی حسب ضرورت، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، لال سیرپ(روح افزاء وغیرہ) ایک چائے کا چمچ، چینی حسب ضرورت، برف کے ٹکڑے حسب ضرورت، لیموں اور پودینے کے پتے۔

ترکیب:

جوسربلینڈر میں تربوز ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور کسی برتن میں نکال کر چھان لیں۔  اب اس میں لیموں کا رس، لال سیرپ اور چینی حسب ضرورت شامل کرلیں۔ آخر میں لیموں، پودینے کے پتے اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ گلاس میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ آپ کا مزیدار تربوز کا شربت تیار ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی