پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ اسٹیٹ بینک کی جانب سے تفصیلات جاری

 

پاکستان کا مجموعی قرض

پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ اسٹیٹ بینک کی جانب سے  تفصیلات جاری

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے ملک کےمجموعی قرض کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا جوکہ مارچ میں57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں قرض میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔  مارچ 2022 کے مقابلےمیں مارچ 2023 میں پاکستان کےقرض میں 32.8 فیصدتک کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ایک سال میں  مارچ 2022 سے مارچ 2023 کے عرصے میں قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی