پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

 

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

تفیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج 1444ھ کا چاند نظر آگیا، جبکہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد (چیئرمین رویت ہلال کمیٹی) نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، رویت حلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین بھی شریک تھے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی