ملک بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

 

ملک بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے پارہ اوپر جانا شروع ہوگا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں درجۂ حرارت میں 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4  ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےتمام شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی