مناسک حج کا آغاز ہوگیا، مکہ مکرمہ سے عازمین حجاج کی منیٰ آمد

 

مناسک حج کا آغاز ہوگیا، مکہ مکرمہ سے عازمین حجاج کی منیٰ آمد

مناسک حج کا آغاز ہوگیا، مکہ مکرمہ سے عازمین حجاج کی منیٰ آمد

تفیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج مناسک حج کے پہلے مرحلے میں خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہو رہے ہیں۔

عازمین حج آج کی رات منیٰ میں ہی گزاریں گے اور فجر کی نماز  ادا  کر کے حج کے سب سے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے عرفات کے میدان جائیں گے جہاں وہ دن بھر باری تعالی کی عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔

سورج ڈھلنے کے بعد عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے۔

واضح رہےاس سال ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ 81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

پاکستانی عازمین کیلئے وادی منیٰ میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کردی گئی ہیں۔ منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی