نواز شریف بقر عید دبئی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے

 

نواز شریف

نواز شریف بقر عید دبئی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی دبئی میں مصروفیات بڑھ گئیں ہیں۔ جبکہ وہ بقر عید دبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مزید ایک ہفتہ قیام کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جلد پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کرنے کا امکان ہے جبکہ وہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب بھی جائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی