جدہ: امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک

 

جدہ: امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک

جدہ: امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک

تفیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص اور ایک سیکیورٹی افسر مارا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے قریب ایک شخص نے گاڑی روکی اور ہاتھ میں اسلحہ لے کر گاڑی سے باہر نکلا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی قونصل خانے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح شخص پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قونصل خانے پر تعینات نیپالی افسر بھی جانبحق ہو گیا۔

گاڑی سے اترنے والے شخص کی شہریت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا اور یہ کہ وہ مسلح کیوں تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی