اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان چکے، شاہ محمود قریشی

 

شاہ محمود قریشی

اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان چکے، شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کر چکے ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نےکہا کہ شاید چند دن میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پہلے مان لی ہوتیں تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے اوربیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ سب کچھ فائنل کرلیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی