سمندری طوفان: انٹر بورڈ کراچی کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی

 

سمندری طوفان: انٹر بورڈ کراچی کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی

سمندری طوفان: انٹر بورڈ کراچی کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے پرچے ملتوی

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر شہر میں ہونے والے امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو نے کہا کہ اس کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023ء کے بروز بدھ 14 جون اور  جمعرات 15 جون کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی