سمندری طوفان بپرجوائے: ساحل کے قریب رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت

 

سمندری طوفان بپرجوائے

سمندری طوفان بپرجوائے: ساحل کے قریب رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ممکنہ تیزبارشوں اور طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحل کے قریب رہائش پذیر افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے ساحل پر تیاریاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ساحل کے قریب سی ویو اپارٹمنٹ اور درخشاں ولاز کو خطرہ ہو سکتا ہے لہذا وہاں سے نقل مکانی کی جائے جبکہ چھوٹا بخاری، چھوٹا شہباز، نشاط اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے گھروں کو خالی کریں۔

دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر کراچی میں ممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سیکیورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ بارش میں پھنسے شہریوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ یونٹ خصوصی تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی