سمندری طوفان: سی وی یو پر سمندر میں شدید طغیانی

 

سمندری طوفان: سی وی یو پر سمندر میں شدید طغیانی

سمندری طوفان: سی وی یو پر سمندر میں شدید طغیانی

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بپرجوائے نے اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیے ہیں، سمندر میں شدید طغیانی کے باعث کراچی سی وی یو  کی ساحلی پٹی پر پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آج مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ سمندر کی لہریں بلند ہوکر سڑک کنارے قائم دیوار تک پہنچ کر مسلسل ٹکرا رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائےکے پیش نظر کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

شہر کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصدبتایاگیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی